مشرق وسطی

سعودی عرب میں مزید دو شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک میں شیعوں کے قتل عام کی سیاست کے تحت 2 بحرینی جوانوں کو سزائے موت کے حکم کی توثیق کردی ہے۔

سعودی عرب میں ایک مدت سے شیعوں کو موت کی سزا کا سلسلہ تیز ہو گيا ہے۔

صوت المنامہ کے مطابق، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بحرین کے ان دو جوانوں پر بنا ثبوت کے سعودی عرب کی سرزمین پر تخریبی کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق، بحرین کی ”جوانان 14 فروری“ نامی تنظیم نے سعودی عرب کے سپریم کورٹ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری سعودیوں کی تخریبی سیاست کو روکنے کے لئے سامنے آئے۔ اس تنظیم کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق ثامر اور جعفر سلطان کو موت کی سزا کے ظالمانہ حکم پر عمل کو رکوایا جائے۔ اس وقت ان دونوں جوانوں کی جان کو خطرہ ہے، جس کی وجہ سعودی سپریم کورٹ کا ظالمانہ حکم ہے۔

سعودی  حکومت نے شیعہ اکثریت والے قطیف علاقے کے دسیوں شیعوں کو موت کی سزا دینے کے بعد، کچھ دن پہلے 2  مزید سعودی شیعوں کو موت کی سزا دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button