سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کئے جانے کے احکامات جاری
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کئے جانے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہی
متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق سعودی حکومت نے 1500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سعودی عرب کی گرتی ہوئی معیشت کے بعد سے سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا وہاں مقیم پاکستانی ملازمین کو کرنا پڑ رھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے ڈی پورٹ پاکستانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن کو واپس لانے کی ہدایات جار ی کی ہیں، تاہم فلائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو اب تک واپس نہیں لایا جا سکا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ 1500 پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سینٹر میں موجود ہیں۔ زلفی بخاری نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی واپسی کے اخراجات کے حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے چند برسوں کے دوران ہزاروں پاکستانیوں کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بے دخل کیا جاچکا ہے اور یہ سلسلہ دونوں ہی ممالک میں بدستور جاری ہے۔
بعض مبصرین سعودی عرب اور عرب امارات کے ان اقدامات کو اقتصادی بحران کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کی غرض سے پاکستان پر دباؤ بنائے جانے کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔