مشرق وسطی

سعودی عرب کے حساس مراکز و تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ یمن

شیعہ نیوز : یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر ایک بار پھر ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے قاصف ٹو کے، قسم کے ڈرون طیاروں نے جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر بمباری کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ان حملوں میں ان ہوائی اڈوں سے پروازوں کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق یہ مثالی کارروائیاں یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت، وحشیانہ کارروائیوں اور حملوں اور یمن کے جاری محاصرے کے جواب میں انجام پائی ہیں۔

یحیی سریع کے بقول یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمن کا محاصرہ جاری ہے اور سعودی عرب کے حساس مراکز و تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈے حالیہ ہفتوں کے دوران بارہا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

جنوبی سعودی عرب کے یہ دونوں ہوائی اڈے یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں جہاں سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جاتا رہا ہے اور ان ہوائی اڈوں سے سعودی اتحاد کے جنگی طیارے پرواز کرنے کے بعد یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کرتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button