مشرق وسطی

سعودی فوجی میں دھڑے بندی ،تین ساتھیوں کو گولی ماردی

شیعہ نیوز: سعودی عرب کے ایک فوجی نے صوبہ ابوعریش کے جازان شہر میں اپنے ہی تین ساتھی فوجی اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سعودی فوج کے اندر کے ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ فائرنگ کا سبب ذاتی جھگڑا تھا۔

ابھی تک اس سلسلے میں سعودی فوج کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا ہے تاہم سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جازان پولیس کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

جازان شہر سعودی عرب کے جنوب میں یمن کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس اس شہر میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر آئے دن حملہ کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button