پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اہلبیت اطہارؑ کی قبروں کی تعمیر کرا دیں تو حج سے زیادہ مالی فائدہ ہوگا، علامہ ریاض نجفی

انہوں نے کہا کہ ٓاج کا سعودی فرما نروا محمد بن سلمان روشن خیال ہے اور وہ اپنے ملک کی آمدن میں اضافے کا خواہاں بھی ہے

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام زمین پر اللہ تعالیٰ کے پہلے نمائندہ اور حجت خدا ہیں، اگر حجت خدا سے زمانہ خالی ہو جائے تو کائنات کا نظام درہم برہم ہو جائے گا، انہوں نے کہا سید الانبیا ءحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے نمائندہ خدا ہیں کہ جن کے بھیجنے پر اللہ نے انسانیت پر اپنا احسان جتلایا کہ میں نے اپنی مخلوق کیلئے ایسا نمائندہ بھیجا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے اپیل کی ہے کہ وہ جنت البقیع کے مزارات کو تعمیر کریں تو ان کی آمدن حج سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئمہ معصومین علیہم السلام میں سے خاتون جنت دختر رسول سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا سب سے زیادہ مظلوم ہیں کیونکہ آپ کسی بھی ملک میں چلے جائیں سب معصومین کی قبریں محفوظ ہیں لیکن سعودی عرب میں کہ جہاں سے اسلام شروع ہوا یہاں اہل بیت اطہار علیہم السلام کی قبروں کو مسمار کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہزاروں ماہرین تعلیم اور ریزرو فورسز کا نیتن یاہو کے خلاف پٹیشن پر دستخط

انہوں نے کہا کہ ٓاج کا سعودی فرما نروا محمد بن سلمان روشن خیال ہے اور وہ اپنے ملک کی آمدن میں اضافے کا خواہاں بھی ہے، اگر وہ اہلبیت اطہار کی قبروں کو دوبارہ تعمیر کر دیں تو یقینی طور پر انہیں حج سے زیادہ مالی فائدہ ہوگا اور اگر محمد بن سلمان یہ کام کر دیں تو سعودی عرب کی نہ صرف آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ اسلامی دنیا میں ان کا وقار اور عزت بڑھ جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button