پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ میں امن و امان کی صورتحال باعث تشویش ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے  ڈکھن پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کی کابینہ سے ملاقات کی۔ نشست میں تحصیل صدر ایم ڈبلیو ایم گڑھی یاسین سید نوید حسین شاہ، ضلعی نائب صدر دولھ دریا خان، وحدت یوتھ کے مستنصر مہدی و تحصیل کابینہ کے تنظیمی ذمہ داران شریک ہوئے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈکھن سٹی میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکن اور سماجی رہنماء ربنواز علی منگی سے ملاقات کی۔ کچھ دن پہلے ان کی دکان پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈکیتی کے اس واقعے کی ان سے تفصیلات معلوم کیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمیں شکار پور ضلع میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے۔ سندھ حکومت پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کے خلاف جس آپریشن کا اعلان کیا تھا، اس کے نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ کیونکہ عوام اس وقت بھی بدامنی کا عذاب جھیل رہے ہیں۔ در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے پیر چنڈام پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم وحدت یوتھ لاڑکانہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر مستنصر مہدی ابڑو کو ان کی شادی پر ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button