مشرق وسطی

سپاہ پاسداران کی بڑی کاروائی، اسرائیلی نیٹ ورک گرفتار

 

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس نے فردو ایٹمی تنصیبات میں تخریبی کارروائی کا ارادہ رکھنے والے نٹ ورک کے افراد کو دھر دبوچا۔

صیہونی حکومت برسو‎ں سے فردو ایٹمی تنصیبات میں تخریبی کارروائی کی کوشش میں ہے لیکن اب تک کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ٹولے اسرائیل کے افسروں نے اپنی تازہ ترین کوشش میں آئی آر-6 سنٹریفیوج کے ایک اپریٹر سے قریب ہونے کے لئے نیا طریقۂ کار اختیار کیا جس کے تحت انہوں نے اس سینٹریفیوج کے آپریٹر کے ایک پڑوسی سے رابطہ قائم کیا اور پھر اسے نقد پیسے، لیپ ٹاپ، ڈیجیٹل کرنسی کا ٹوکن اور موبائل دے کر سینٹریفیوج کے آپریٹر سے رابطہ قائم کرنے کی ٹریننگ دی۔

اس کے بعد صیہونی حکومت کے دھوکے میں آئے شخص نے حساس معلومات اکٹھا کرنے کے مقصد سے فردو تنصیبات کے ملازم سے قربت بڑھانے کی کوشش شروع کی۔ سبھی پیسوں کا لین دین نقد اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہوا تاکہ کسی طرح کا راز نہ کھل سکے۔ اسرائیلی جاسوس، ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کے نمائندے کے بھیس میں ایک دوسرے شخص کی مدد سے فردو کے ملازم سے رابطہ کرتا ہے۔ اس رابطے میں سافٹ ویئر کا آرڈر دیتا ہے اور مرحلہ وار طریقے سے فردو کے اس ملازم کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

فردو کا ملازم جاسوس کی اصلیت سے باخبر ہو گیا تاہم اُس نے صیہونی ایجنٹ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھا۔ ان تمام مراحل پر سپاہ پاسداران کی انٹیلیجنس کی نظر رہی اور آخرکار وہ اصل نٹ ورک تک پہونچ گئے۔

تحقیقات کے بعد اس بات کا انشکاف ہوا کہ یہ نٹ ورک عید نوروز سے قبل فردو میں تخریبی کارروائیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button