مشرق وسطی

سپاہ پاسدران انقلاب نے بصیرت اور استقامت کے ذریعے کمال ہمآہنگی کا مظاہرہ کیا,جنرل سلامی

شیعہ نیوز:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر جنرل سلامی نے آرمی ڈے کے موقع پر کہا کہ ملک کی مسلح افواج اور سپاہ پاسدران انقلاب نے بصیرت اور استقامت کے ذریعے کمال ہمآہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ فوج اور سپاہ کے قریبی تعاون اور تعامل کے باعث ملک دشمن عناصر کے منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔

میجر جنرل سلامی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اپنے وژن اور استقامت کے ساتھ ایک موثر، جدید اور طاقتور فورس کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور سپاہ دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہیں، کیونکہ یہ ملک کے دفاع کا آہنی قلعہ ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button