پاکستانی شیعہ خبریں

سکردو، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تنظیمی دورہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورے پر سکردو پہنچ گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکردو ایئرپورٹ پر ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی، شیخ احمد علی نوری، ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ سکردو کے جنرل سیکرٹری شیخ ذیشان اور دیگر علماء نے ان کا استقبال کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ علامہ شبیر حسین بخاری اور آصف ایڈووکیٹ بھی موجود ہیں، راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے صوبائی کنونشن میں شرکت کرینگے اور مختلف شخصیات سے ملاقات کرینگے، صوبائی کنونشن میں نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے علاوہ تنظیمی معاملات پر بحث ہوگی، علامہ ناصر عباس اتوار کے روز ڈیل آف سنچری کے موضوع پر منعقد ہونے والی اہم تقریب سے خطاب بھی کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button