
دنیا
سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے نتن یاہو کے مقدمے کی کارروائی اچانک معطل
شیعہ نیوز:صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت اچانک روک دی گئی ہے۔
اسرائیل کے چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران ایک ہنگامی سیکورٹی تھریٹ موصول ہونے کی وجہ سے نتن یاہو کو عدالت کا کمرہ چھوڑنا پڑا۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کاروائی کو معطل رکھا گیا ہے۔