شامی فورسز نے حماہ میں 25 داعشی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صوبہ حماہ میں شامی فوج کی کارروائی کے دوران 25 داعشی دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماہ کے شمالی حصہ میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 25 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شامی فورسز نے اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر یلغار کے ساتھ شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا لیکن شامی فوج، عوام اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تعاون اور ایران کے فوجی مبصرین کے مشوروں سے شام میں داعش کی کمر توڑ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی یا تو شکست کھا چکے ہیں یا نابودی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔