مشرق وسطی

شامی قبائل نے امریکی فوج کے مقابل شامی فورسز کی حمایت کا اعلان

المیادین کے مطابق حلب سے تعلق رکھنے والے بڑے قبائلی سرداروں نے مشترکہ اجتماع میں اعلان کیا ہے کہ قابض امریکی اور ترک افواج کے خلاف شامی مسلح افواج کی حمایت کی جائے گی۔

شامی قبائل اور عمائدین کے اجلاس میں شام میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ملکی وسائل کی لوٹ مار کی شدید مذمت کی گئی۔

قبایل کی جانب سے اجلاس کے اختتام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی سرزمین کی غیر ملکی طاقتوں سے آزادی کے لئے شامی حکومت کی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت کی جائے گی۔ شام بشار الاسد کی قیادت میں متحد تھا اور شامی مسلح افواج ملک اور قوم کے لئے مایہ افتخار ہے۔

شامی قبائل کے سرداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شامی فوج کی حمایت کے لیے قبائلی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ شامی قبائل کو چاہیے کہ غیر ملکی قابضوں اور ان کے کارندوں کے خلاف قیام کریں۔

یاد رہے کہ شامی فوج نے روسی فضائیہ کی حمایت کے ساتھ لاذقیہ، حلب اور حماہ میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button