مشرق وسطی

شام پر اسرائیلی تازہ حملے میں دو فوجی جاں بحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 شامی فوجی جاں بحق ہو گئے۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج نے میزائلوں سے حملہ کیا تاہم شام کے ایر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے کئی میزائلیوں کو تباہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کو روک لیا۔ اسرائیلی حملے میں 2 شامی فوجی جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

شامی میڈیا کے مطابق ملکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طبریہ جھیل کی سمت سے میزائلوں کے ذریعے دمشق کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا۔

صیہونی حملے کے نتیجے میں دمشق ایئر پورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ فضائی سروس معطل ہو گئی ہے۔

دو ہفتے قبل بھی اسرائیل نے دمشق کی جانب طبریہ جھیل کی سمت سے میزائل داغے تھے جنہیں ایر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button