مشرق وسطی

شام پر ترکی کا حملہ، 6 شامی فوجی زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک فوجیوں نے ایک بار پھرشام کے شمال مشرقی علاقے پر حملہ کیا۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق الحسکہ کے تل تمر علاقے میں ترکی کے حملے میں شام کی سرحدی فورس کے 6 اہلکار زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس حملے کی وجہ سے اس علاقے میں بجلی بھی منقطع ہو گئی۔

واضح رہے کہ شام میں ترکی اور امریکی آلۂ کار، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی عوام اور خطے کے استقامتی محاذ کے خلاف برسر پیکار ہیں ۔ شام کے مختلف علاقوں میں امریکی موجودگی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ آئے دن دہشتگردی سے جنگ کے بہانے شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

شام کی حکومت نے بھی بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی سرکردگی میں اپنے ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیرقانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت اعتراض درج کرایا ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں موجود امریکی دہشتگردوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں، جبکہ شام میں بھی امریکی فوجیوں اور انکے اڈوں پر حالیہ مہینوں کے دوران بارہا حملے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button