مشرق وسطی

شام پر صیہونی حکومت کا میزائل حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔

پریس ذرائع نے اس حملے کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت کی غرض سے ہمیشہ شامی فوج کے ٹھکانوں اور اس ملک کی تنصیبات پر حملہ کرتی رہتی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے بدھ کی صبح جنوبی شام میں القنیطرہ کے مضافات میں واقع حضر کے مغرب میں واقع ایک علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

بعض ذرائع‏ نے چار میزائل داغے جانے کی خبر دی ہے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے اسرائیل کی جانب سے کئے جانے اس قسم کے حملوں کو بارہا ناکام بنایا ہے جبکہ شام کی حکومت نے اقوام متحدہ کے نام بارہا اپنے مراسلوں میں غاصب صیہونی حکومت کے اس طرح کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button