مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام کے صدر بشار اسد پر قاتلانہ حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی ذرائع ابلاغ نے شام کے صدر بشار اسد پر نماز عید الفطر کی ادائیگی کے موقع پر ہونے والے قاتلانہ حملے کو دشمن کا پروپگنڈہ قرار دیا۔

خبری ذرائع نے  رپورٹ دی تھی کہ آج صبح ہونے والے قاتلانہ حملے میں شام کے صدر بشار اسد بچ گئے اور دمشق کے عوام نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔

شام کے سکیورٹی ذرائع نے قاتلانہ حملے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

تاہم شامی ذرائع ابلاغ نے شام کے صدر بشار اسد پر قاتلانہ حملے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی حملہ نہیں ہوا ہے جبکہ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی شامی صدر پر قاتلانہ حملے سے متعلق کوئی خبر نہیں دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشار اسد کے دشمنوں نے لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المنار سے منسوب غلط خبر چلائی تھی اور اس قسم کا پروپگنڈہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ آج شام کے صدر بشار اسد نے  نماز عید الفطر دمشق میں جامع مسجد الحسن میں ادا کی جس کے بعد انہوں نے وہاں موجود نمازیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button