اہم پاکستانی خبریں

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کے حملے میں 1 اہلکار شہید، 2 زخمی، 2 دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پہ حملے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے علاقے منظر خیل میں سکیورٹی فورسز پہ دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ جس میں ایک سکیورٹی اہلکار نصیر احمد شہید جبکہ دو اہلکار راشد اور کاشف زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی پھرپور جوابی کاروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں اور شہید کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے میرانشاہ ھسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری کا اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button