مشرق وسطی

شہیدوں کے جنازے واپس نہ ملے تو تمھارے لوگ بھی زندہ نہیں لوٹیں گے: عرین الاسود

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عرین الاسود نے صیہونی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اکر شہید فلسطینیوں کی لاشیں واپس نہ دی گئیں تو آبادکاروں کے کشتوں کے پشتے لگا دیئے جائیں گے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم عرین الاسود کے بیان میں صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ ہمارے شہیدوں کے جنازے واپس کرو ورنہ تمھارے آبادکار گھر نہیں لوٹیں گے۔ عرین الاسود کے بیان میں گذشتہ رات نابلس کے جنوبی مضافات میں صیہونیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے۔

عرین الاسود کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی رات دس بج کر سینتالیس منٹ پر ہونے والی کارروائی مکمل طور پر کامیاب رہی اور فلسطینی مجاہدوں کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا۔

یاد رہے کہ عرین الاسود سمیت متعدد فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مسلحانہ کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کارروائیوں میں اب تک متعدد صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ عرین الاسود نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button