شہید قاسم سلیمانی پوری امت مسلمہ کے ہیرو ہیں علامہ صادق جعفری
شیعہ نیوز:سردارانِ شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ کی پہلی برسی اور شہدائے سانحہ مچھ کوئٹہ کی یاد میں مجلس برسی آج ہفتہ امامبارگاہ شہدائے کربلا انچولی بلاک 20 میں کیا جائے گا۔ ملک بھر سے نامور علماؤخطبا ء شرکت کریں گے۔ پروگرام کی تیاریاں اور دعوتی عمل مکمل کرلیا گیا ہے ہے۔انشاء اللہ یہ اجتماع شہدائے اسلام کی پاک ارواح سے تجدید عہد ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں مرکزی مجلس برسی کی انتظامی کمیٹی کے جلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے اسلام عالم انسانیت کی شمع ہیں، ان شہداء کی عظیم قربانیوں کے سبب اسلام زندہ وجاوید ہے۔ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقائکسی زمان ومکان میں قید نہیں، وہ پوری امت مسلمہ ہے ہیرو ہیں، ان عظیم شہداء نے سرزمین مقدس انبیاء واولیاء عراق وشام کو سفاک داعشی دہشت گردوں سے نجات بخشی، انہی عظیم شہداء کی بیمثال قربانیوں کے سبب پاکستان اور ہمارایہ خطہ داعش کے نجس سے محفوظ رہا۔
علامہ صادق جعفری نے کہاکہ شہدائے سانحہ مچھ نے ملت جعفریہ میں ایک نئی روح پھونکی ہے،ان شہدائکی یاد میں 23 جنوری کو انچولی سوسائٹی میں عظیم الشان مرکزی مجلس برسی کا انعقاد کیا جارہاہے، جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام، ذاکرین عظام، شعراء ونوحہ خواں شریک ہورہے ہیں،۔
مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ الائنس پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن،ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ، مجلس ذاکرین امامیہ، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری کے زیر اہتمام منعقدہ مرکزی مجلس برسی میں شرکت کیلئے شہر قائد کے تمام نامور علمائے کرام، ذاکرین عظام، شعرائے کرام، نوحہ خواں، ٹرسٹیز، عمائدین و معززین کو دعوت دینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔