مضامینہفتہ کی اہم خبریں

 شہید قاسم سلیمانی کے اہل خانہ کا عالمی یوم القدس 2020 کے موقع پر پیغام

عنوان : حاج قاسم کے خون کی راہ میں صہیونی حکومت کے مکمل خاتمہ تک کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں!

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ الذی ھدانا لھذا و ما کنا لنھتدی لو لا ان ھدانا اللہ

ایران کی عظیم قوم،فلسطین کے مظلو م عوام اور دنیا کے تمام مستضعفین کے نامجنرل قاسم سلیمانی سرحدوں سے ماورا ءاسلامی انقلاب سے وابستہ دنیا کے گوشہ و کنار میں پھیلے ہوئےتمام سپاہیوں کی فوج کا سپاہ سالار تھا۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں کوئی بھی ڈکیٹیٹر اور آمر ظلم کا ارادہ کرے اور کسی بھی مظلوم اور مستضعف پر حملہ آور ہو تو یہ سپاہ قدس تھی اور آج بھی ہےجو اس کے سامنے سیسہ پلائی ہو ئی دیوار کی مانند کھڑی ہو جاتی ہےاور عالمی سطح پر ظلم وستم کے خلاف قائم اس محاذ پراپنے تمام دلاورسپاہیوں کی حمایت و دفاع کرتی ہے۔

سرحدوں سے ماوراء اس ’’القدس فوج ‘‘کا نام’’ مسجد الاقصیٰ ‘‘ کی رہائی کے ارمانوں کی علامت او ر حضرت امام خمینی ؒ کی جانب سے دئیے جانے والے حیات بخش بنیادی ترین شعائر سے تعلق رکھتا ہے۔ انقلاب کی روح سے سر افراز ایران نے اپنے اسلامی نظام کے قیام کے ابتدائی ایام سے ہی اسرائیلی غاصبوں کے ناپاک وجود کو اپنے ملک سے نکال باہر کیا اور اس کے سفارت خانے کو اس کے اصلی مالکوں یعنی فلسطینیوں کو لوٹا دیا۔

صدامی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کا نعرہ یہی ’’قدس کی آزادی تک جنگ رہے گی !‘‘تھا اور اس راہ میں کسی بھی قسم کی بڑی سے بڑی قربانی سے کبھی بھی دریغ نہیں کیا گیا۔جنرل شھید قاسم سلیمانی انہی ارمانوں کو جامۂ عمل پہنانے میں مصروف عمل رہے۔اس دوران ایران مغربی کنارے کے علاقے،غزہ اور تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی دشمن کے تسلط کے خلاف استقامت و مزاحمت کا محور رہا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطین کے غیور مجاہدین کی مکمل حمایت و پشت پناہی خمینی بت شکن اور اس کے خلف صالح حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای دامت برکاتہ کا ایسا حکم و فرمان ہے کہ جسے تقاریر میں نہ صرف یہ کہ تسلسل کےساتھ بیان کیا جاتا رہا ہےبلکہ اس کا ہمیشہ بر ملا اظہار بھی کیا گیا ہے۔یہ حقیقت نہ کسی پر ماضی میں پوشیدہ تھی اور نہ اب نظروں سے اوجھل ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذہبی سرحدوں کی تنگ نظری سے دور وآزاد رہتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرحدوں سے مارواء ایک عالمی فوج کی کمانڈ میں مصروف عمل ہے!

سن ۲۰۱۹ کے بلیک فرائڈے کی صبح دنیا کے شقی ترین دہشت گرد نےالقدس بریگیڈ کے جنرل کو شہید کر دیا اور یوں دشمن کے خلاف جہاد کا دائرہ بہت وسیع ہوکر پوری دنیا میں پھیل گیا۔یہ جنرل تہران یا ایران کے کسی شہر میں شہید نہیں ہوا تھا بلکہ اسے دشمن کے خلاف ایک مزاحمتی تحریک کی انتہائی اہم ترین ذمہ داری کی ادائیگی کے دوران حملہ کر کے شہید کیا گیا ہے۔ اس بزدلانہ حملے کا معنیٰ یہ تھا کہ القدس کی آزادی کی خواہش و ارمان اب جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں رہے اور اس کا سرحدوں سے بالاتر ہونااس خطہ ارض کی ایک زمینی حقیقت و نظریے میں تبدیل ہو گیا ہے۔یہ بھی ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ ہمارا دشمن امریکہ یہ بات اچھی طرح جانتا اور سمجھتا ہے اور اس (اسرائیل کی غاصب و ناجائز حکومت کی حفاظت )کیلئے اتنی سنگین قیمت ادا کرنے کیلئے تیارہے!

ماہ مبارک رمضان کے آخری ایام میں آنے والا جمعہ ’’یوم القدس ‘‘سے متعلق ہے لیکن یہ منحوس کورونا وائرس قبلہ اول کی آزادی کیلئے اس دن جمع ہونے والے اور دلوں میں آس رکھنے والے کروڑوں انسانوں کے مظاہرے کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے لیکن یہ اس ماجرا کا ظاہری رخ ہے کہ لوگ اس دن جمع ہو ں اور القدس سے متعلق اپنی محبت کا اظہار کریں۔ قبلہ اول اوراس کی آزادی کا دن ’’یوم القدس‘‘دلوں کی گہرائیوں میں موجود اور زبانوں پر اس کے ترانے جاری و ساری ہیں اور جیسا کہ حاج قاسم نے قابض دشمن کے مقابلے میں فلسطین اور فلسطینیوں کے آہنی مشت کو پُر کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی تھی بلکہ اس کے ساتھ سا تھ غز ہ اور دیگر فلسطینی شہروں کے میدان عمل میں اسرائیل کی غیر قانونی حکومت سے مقابلے کیلئے خود اپنی حاضری سے فلسطین کی مزاحمتی تحریک کو آج اور آنے والے کل کیلئے مضبوط و مستحکم بنایا ، اس کیلئے منصوبہ بندی کی اور اسے استوار کیا۔

قبلہ اول کے اس عظیم شہید کا خون کامیابی کے آخری مرحلے تک امریکہ اور بیت المقدس کی غاصب حکومت کے کی گردن کو چھوڑنے والا نہیں ہےاور ساتھ ہی ان کی نیند کو بھی حرام کر دینے والا ہے۔ ہمیں تو ’’اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْب‘‘(کیا صبح قریب نہیں ہے؟!) کی بشارت دی گئی ہے اور دشمن کی آنکھ کا کانٹا اور اس کے مذموم شیطانی مقاصد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عظیم القدس بریگیڈ آج بھی اپنی تمام تر شان و شوکت اور عظمت و ہیبت کے ساتھ اپنے پیرو ں پر کھڑی ہےجو تمام فلسطینی مجاہدین،دشمن شناس مسلمانوں اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کی مدد و نصرت سے کامیابی کی تاریخ کو سنہری حروف میں رقم کرےگی!

ہم سپاہ القدس کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گھر والے پوری دنیا کے سامنے یوم القدس میں اپنے شہید باپ کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہیں تا کہ اپنی رگوں میں دوڑنے والے آخری قطرۂ خون اور اپنی تمام تر طاقت و توانائی کو قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں نثار کرنےتک میدان جہاد میں ثابت قدمی کے ساتھ جمے رہنے کا عزم کر تے ہیں اور بچوں کی قاتل اس صہیونی حکومت کی مکمل نابودی تک دنیا کی تمام حریت پسند اقوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔’’وَمَا النَّصْرُ الّا مِنْ عِنْدِ اللہِ اِنَّ اللہ عزیزٌ حکیمٌ‘‘

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہرمضان المبارک ۲۰۲۰آزادی قدس تیرے خون کی دیت شہید قدس سے عہد وفا کا دن

ترجمہ: سید صادق رضا تقوی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button