پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ علماءکونسل کے رہنماعلامہ ناظرعباس تقوی کی سربراہی میں آئی ایس او کے وفد کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

علامہ ساجد نقوی نے علامہ ناظر عباس تقوی کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی۔

شیعہ نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ سید ناظر عباس تقوی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ معزز وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر علامہ ساجد نقوی سے تعزیت کی۔

علامہ ساجد نقوی نے علامہ ناظر عباس تقوی کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، فتنہ خوارج تکفیری دہشت گردوں کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ، 3 اہلکار شہید

وفد میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اصغر حسین شہیدی، آئی ایس او کی مرکزی نظارت کے رکن علامہ ڈاکٹر عقیل موسی، سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حسن عارف اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے رہنما علی اویس شامل تھے۔

وفد نے مختلف امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی، مسنگ پرسنز کے حوالے سے قائم کمیٹی اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں سے متعلق علامہ ساجد نقوی کو رپورٹ پیش کی جبکہ لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کی جانب سے ایک خط بھی پیش کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button