دنیا

شیعہ و سنی اتحاد ملک کے لئے ضروری ہے: طالبان

شیعہ نیوز: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب صدر عبد السلام حنفی نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں مسلمان ہیں، اس لئے ان کے مابین اتحاد ضروری ہے۔

عبد السلام حنفی نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو چاہئیے کہ وہ، وہ کام کریں جس سے اسلام اور افغانستان کے دشمنوں کو قوم و زبان و نسل کے ذریعے اپنے قدم جمانے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کسی بھی طور پر افغانستان کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔

اس سے قبل افغانستان کی شیعہ علماء کونسل نے بھی ملک میں طالبان حکومت میں شیعہ مسلمانوں کے کردار اور ایک قومی حکومت کی تشکیل پر زور دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button