
شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 9 تکفیری وہابی خوارج جہنم واصل
پاکستانی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
شیعہ نیوز : سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 9تکفیری وہابی خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹکوارہ 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد،عزاداری ونگ ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام انہدام جنت البقیع اور غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردوں میں خارجی گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے، خارجی سرغنہ شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شیرین کئی بے گناہ شیعہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کا ذمہ دار بھی دہشت گرد شیرین تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔