طبی نظام تباہ ہو رہا ہے: فرانسیسی ڈاکٹروں کا انتباہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈاکٹرز فار ٹومارو نام کی یونین نے نجی شعبے سے وابستہ ڈاکٹروں اور طبی مراکز سے اپیل کی ہے کہ ستائیس دسمبر سے جنوری کی دوسری تاریخ تک ہونے والی ہڑتال میں شامل ہوکر حالات کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔
یونین کی ترجمان نوئل کاریکلے نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے اقدامات کے ذریعے ڈاکٹروں کو ہڑتال پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے سے وابستہ ڈاکٹر حکومت کو انتباہ دیتے ہیں کہ اگر موجودہ صورتحال یعنی تنخواہوں اور طبی ٹیرف میں کمی جاری رہی تو طبی نظام تباہ ہو جائے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ یورپ کے دوسرے ممالک کے ساتھ ساتھ فرانس میں بھی کووڈ، فلو اور نظام تنفس کی بیماریوں کے معاملات اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں۔
ایسی حالت میں حکومت نے کوئی بھی سہولت دیئے بغیر طبی شعبے کے ماہرین سے ان بیماریوں کے مقابلے کے لئے نام نہاد مقدس اتحاد تشکیل دینے کی اپیل کی ہے جسے مسترد کرتے ہوئے نجی شعبے کے ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ فرانس کے طبی بیمے کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اس ہڑتال کے نتیجے میں فرانس میں جنرل فیزیشیئنوں کی سرگرمیوں میں تیس فیصد کمی آگئی ہے۔
فرانس کے طبی نظام کے مختلف شعبوں نے بھی، کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کے موقع پر ہونے والی اس ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔