دنیاہفتہ کی اہم خبریں

عالمی عدالت میں سعودی عرب کو ہوئی شکست

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )اقوام متحدہ کے اعلی ترین عدالت نے مقدمے کی کارروائی کے دوران سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے دستاویزات کو مسترد کرتے ہوئے مقدمے کا فیصلہ قطر کے حق میں سنا دیا۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن (International Civil Aviation Organization) نے بھی 2018 میں قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت خلیج فارس کے چند ممالک نے جون 2017 میں قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے اپنے تمام تعلقات معطل کئے اور قطری شہریوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ اتحاد نے قطر پر سعودی عرب کی اطاعت کرنے کے لئے دباو بھی ڈالا تھا تاہم قطر نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ہرگز سعودی عرب کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنے قومی مفادات پرسعودی مفادات کو ترجیح نہیں دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button