
عالمی نفرت کے سائے میں صہیونی شہریوں کا سفر سے گریز
شیعہ نیوز: غزہ میں نسل کشی کا ردعمل، یورپ میں حملوں کے خوف سے 61 فیصد صہیونی غیر ملکی سفر سے گریز کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے باعث مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے صہیونی شہری اب بیرونی ممالک کے سفر سے خوفزدہ نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی حمایت کے سائے میں عرب ممالک کی حماس مخالف سرگرمیاں تیز
عبرانی زبان کے روزنامہ معاریو کی جانب سے کرائے گئے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 61 فیصد صہیونیوں نے یورپی ممالک کے سفر اور وہاں ممکنہ حملوں کے خطرے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
اس سے قبل بھی صہیونی شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے تحت یونان جیسے ممالک کے سفر کے دوران عوامی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان حملوں کی اصل وجہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مقیم صہیونیوں کی جانب سے غزہ میں انسانی قتل عام کی حمایت ہے۔ حیرت انگیز طور پر اسی سروے میں کم از کم نصف صہیونیوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ غزہ میں کوئی قحط نہیں ہے گویا وہ زمینی حقائق سے انکار کررہے ہیں۔