مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، بعقوبہ میں داعشی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی پولیس و سکیورٹی فورسز نے صوبہ دیالی میں باقی ماندہ داعشی دہشتگردوں کے خلاف وسیع آپریشن شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے شروع کئے گئے اس آپریشن کا مقصد شہر بعقوبہ کے شمال مشرقی حصوں کو باقی ماندہ داعشی دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنا ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عراق کے اندر داعش اب دم توڑ چکی ہے تاہم اس تنظیم کے ساتھ تعلق رکھنے والے متعدد دہشتگرد بعقوبہ کے گاؤں اور باغوں میں جا چھپے ہیں جو عراقی سکیورٹی کے لئے ایک ممکنہ خطرہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button