مشرق وسطی

عراقی عدالت نے داعشی دلہن کو 15 سال قید کی سزا سنادی

شیعہ نیوز : عراق کی ایک فوج داری عدالت نے انڈونیشیا سےتعلق رکھنے والی ایک خاتون کو’داعش’ میں شمولیت پر 15 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق عراق کی جوڈیشل کونسل کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ انڈونیشی خاتون ’’داعش‘‘ کے ایک جنگجو کےساتھ شادی شدہ تھی۔ اس کے شوہر کو شامی فوج نے ایک فضائی حملےمیں ہلاک کردیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ داعشی خاتون شام سے عراق کی نینویٰ گورنری میں داخل ہوئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ عراق میں کب داخل ہوئی تھی۔

چند ہفتے پیشتر عراق کی ایک عدالت نے ’’داعش‘‘ سے تعلق کے الزام میں 10 فرانسیسی شہریوں کو سزائے موت سنائی تھی۔

گذشتہ برس بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی’اے پی’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عراق کی جیلوں میں 19 ہزار داعشی دہشت گرد قید ہیں۔ ان میں سے تین ہزار کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button