مشرق وسطی

عراقی فوج کے کرکوک میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ

شیعہ نیوز : عراقی فوج نے کرکوک میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ عراقی فوج کرکوک میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرکرکوک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں تین اہم دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک بھرسے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کا ارادہ کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ عراق اور شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button