مشرق وسطی

عراق: دیالہ کے دیہی علاقے میں داعش کا حملہ، 6 افراد جاں بحق و زخمی

شیعہ نیوز::عراقی عوام نے 2017ء میں داعش کے عراق سے خاتمے کا جشن منایا تھا لیکن اس کے بعد سے اب تک داعش کے بقیہ عناصر عراق کے مختلف صوبوں میں موجود ہیں جو وقتا فوقتا دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں اور ان کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کا آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک عراقی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ داعش کے دہشت گردوں نے دیالہ صوبے کے ایک گاؤں البوبائی پر حملہ کیا جس میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجے کےلئے الخلیس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

الخلیس شہر کے گورنر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سکا مقابلہ کرنے کےلئے بھبڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار اورجنگی سازوسامان بھیج دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button