مشرق وسطی

عراق میں آپریشن کلین اپ جاری، 70 دیہی علاقےداعش سے آزاد

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے ایک بیان جاری کر کے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف فوج نے آپریشن ابطال العراق "عراقی ہیروز” کے چوتھے مرحلے کو انجام دیا جس کے دوران صوبہ دیالہ میں 2 داعش دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران صوبہ دیالہ کے 70 سے زائد گاؤں اور دیہی علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button