مشرق وسطی

عراق کے حساس علاقے پر پھر راکٹوں کی بارش

شیعہ نیوز:عراقی میڈیا نے بتایا ہے کہ بغداد کے گرین زون علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق گرین زون اور اس کے گردونواح میں 9 راکٹ گرے ہیں۔

یہ دھماکے بغداد کے گرین زون علاقے میں ایسے وقت میں ہوئے کہ جب نئے عراقی صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ان حملوں میں کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس بارے میں تفصیلی رپورٹ حاصل نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button