اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

عرب اور اسلامی ملک صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کریں، حماس کی اپیل

شیعہ نیوز: حماس تحریک نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں عرب اور اسلامی امہ سے صیہونی حکومت کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے بیان میں آیا ہے کہ فلسطینی عوام بھوک کی شدت سے موت کو اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں لہذا تمام رکاوٹوں کے خاتمے اور گزرگاہوں کی بحالی کا وقت آگیا ہے۔

اس بیان میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور مجرمانہ طریقے سے انہیں بھوکا رکھنے پر عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 22 لاکھ سے زیادہ انسانوں کو شدیدترین بحران کا سامنا ہے اور ردعمل اور باضابطہ بیانوں کا سلسلہ اس حجم کے بحران کے مطابق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری غزہ میں جنگ فوری بند کروائے، اسلامی تعاون تنظیم

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ ایسی حالت میں کہ امدادی سامان سے لیس ہزاروں ٹرک مصر کی سرحدوں پر داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، عرب اور مسلم ممالک کے حکام کی خاموشی نے نیتن یاہو کو اپنے جرائم کے ارتکاب میں اور بھی جری کردیا ہے۔

حماس نے عرب- اسلامی اجلاس کی قراردادوں پر عدم عملدرامد کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلم اور عرب برادری سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کی اپیل کی۔

حماس نے تمام عرب اور مسلم ممالک سے غاصب اور فاشسٹ صیہونی حکومت کو بائيکاٹ اور اس حکومت کے سفیروں کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کو روکنے کا واحد طریقہ، اس غاصب حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات کی بحالی کو منسوخ اور اسے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے لیے ذمہ دار ٹہرانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button