علامہ سید ساجد علی نقوی کی عالم ربانی آیت اللہ حسن زادہ آملی کی وفات پر تعزیت
شیعہ نیوز:ق عالم ربانی علامه حسن زاده آملی کافی عرصے سے علیل تھے اور کل 93 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔
علامه حسن زاده آملی ایرانی تاریخ کے مطابق 1307 ہجری شمسی کے اواخر میں آمل شہر کے ایرا نامی علاقے میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ انہوں نے 6 سال کی عمر سے ہی گھر میں لکھنا اور پڑھنا شروع کیا اور 1323 ہجری شمسی میں انہوں نے حوزہ علمیہ میں درس حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔
علامه حسن زاده آملی 1342 میں تہران سے قم چلے گئے اور تقریبا 17 سال تک علامه طباطبایی اور سید محمدحسن الہی سے کسب فیض کیا۔
علامه حسن زاده آملی نے نہج البلاغہ ، اسفار اربعہ ، کشف المراد ، کلیلیہ اور دیمنہ اور گلستان سعدی جیسی کتابوں کی تدوین کی اور نظموں کا ایک مجموعہ بھی شائع کیا جبکہ متعدد تالیفات یاد گار کے طور پر چھوڑی ہیں ۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے آپ کے انتقال پر آپ کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔