مشرق وسطی

عوامی ردعمل کے ڈر سے خوفزدہ اسرائیلی وزیرعظم غیر اعلانیہ دورہ پر مصر پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم مصر کے غیر اعلانیہ دورہ پر قاہرہ پہنچے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی جابر و غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم  نفتالی بینیٹ نے قاہرہ پہنچنے کے فوراً بعد مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ادھر صہیونی میڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ بینیٹ جلد ہی قاہرہ  کا دورہ کرنے والے ہیں۔

گزشتہ 6 ماہ میں صیہونی وزیر اعظم  کا قاہرہ کا یہ دوسرا دورہ اور السیسی سے ملاقات ہے۔

یہ دورہ اسرائیل اور مصر کے درمیان مقبوضہ علاقوں کے بن گوریون ہوائی اڈے سے مصر کے شرم الشیخ کے لیے براہ راست پرواز کے معاہدے کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم گذشتہ ستمبر میں مصر گئے تھے اور قاہرہ میں السیسی سے ملاقات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button