مشرق وسطی

عوامی وحدت اور مسلح افواج کی طاقت نے دشمن کی ہیبت کو توڑ دیا، صدر پزشکیان

شیعہ نیوز: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور میزائل طاقت نے صہیونی دشمن کی ہیبت کو پاش پاش کر دیا، مگر اگر عوام متحد ہو کر میدان میں نہ ہوتے تو یہ کامیابیاں ممکن نہ ہوتیں۔

وزارت تیل کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر انہوں نے وزیر تیل اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کی اور ان کی جنگی حالات میں مسلسل ایندھن کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے بروقت فہم و فراست کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا اور ملک کو بحران سے محفوظ رکھا۔

صدر نے کہا کہ وزارتِ تیل پر ملک کی توانائی پیداوار اور کھپت کی منظم منصوبہ بندی کی بھاری ذمہ داری عائد ہے اور اس کی کامیابی کا انحصار درست، جدید اور مکمل ڈیٹا کی دستیابی پر ہے۔

انہوں نے بین الوزارتی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے کی تنظیم نو میں مختلف شعبوں کے درمیان رابطے کو مزید مستحکم کیا جانا چاہیے۔

صدر نے آلودگی سے پاک توانائی کے شعبے، خاص طور پر شمسی بجلی کی پیداوار کے فروغ کو بھی نہایت اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی سے وابستہ منصوبے نہ صرف بجلی کے شعبے پر سبسڈی کا بوجھ کم کریں گے بلکہ وزارت تیل کو دیگر اہم سرمایہ‌کاریوں کے لیے بھی گنجائش فراہم کریں گے۔ یہ اقدامات نجی سرمایہ‌کاروں کو بھی توانائی کے شعبے میں دلچسپی لینے پر آمادہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button