مشرق وسطی
غاصب صہیونی فوجیوں کا حملہ، ایک فلسطینی شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے ایک بیس سالہ فلسطینی شہری کو عقبہ کیمپ میں بلااشتعال گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پرشہید ہوگیا۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نےشب ستائیس رمضان میں جواہل سنت مسلمانوں کے مطابق شب قدر ہے، مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے مزید بندشیں عائد کردی ہیں۔
خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے پچاس سے کم عمر کے افراد کے مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور نوجوان مرد و خواتین کو مسجد میں داخل ہونے سے روک رہی ہے۔