مشرق وسطی

غاصب صیہونی صدر کے دورہ بحرین کے خلاف بحرینی عوام سراپا احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے صدر کے دورۂ بحرین کے خلاف بحرین کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کر کے اس کی مذمت کی۔

ارنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ستره علاقے کے عوام نے ایک بار پھر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کے دورۂ بحرین کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہروں میں بحرینی عوام نے پلے کارڈ، کتبے اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ بحرین اور اسرائیل کے تعلقات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

اسرائیل کے صدر اسحاق هرتزوگ کل بروز اتوار بحرین کا دورہ کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوہزار بیس میں اس وقت کے امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ میں آ کر تعلقات کی بحالی کے دستاویز پر دستخط کر دئے تھے، جس پر عالم اسلام، فلسطین بالخصوص بحرین میں سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

عالم اسلام بالخصوص فلسطینی عوام نے صیہونی حکومت کے ساتھ عرب امارات کے دوستی کے معاہدے کو قبلۂ اول بیت المقدس اور ارض فلسطین کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button