مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ: انسانی بنیادوں پر دو دن کی جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ

جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کا امکان پایاجاتا ہے۔

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نےکہا ہے کہ مصر اور قطر کی ثالثی کے تحت آئندہ دو دن کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی مدت میں دو روز کی توسیع کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کا امکان پایاجاتا ہے۔

حماس کے ایک رہنما خلیل الحیہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنگ بندی کی مدت میں دراز مدت توسیع کی امید کی جا سکتی ہے، کہا ہے کہ قیدیوں کے مزید تبادلے کے پیش نظر جنگ بندی کی مدت میں مزید دو روز کی توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شمالی غزہ میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں تعطل و کوتاہی کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس عمل میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : دختر رسول خدا ﷺ حضرت فاطمہ زہرا (س)کی سیرت دنیا بھرکی تمام خواتین کیلئے مثالی نمونہ ہے۔ علامہ صادق جعفری

خلیل الحیہ نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے دائرے میں جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کی امید ہے اور فلسطینی عورتوں اور بچوں کو رہا کرانے کے عوض جنگ بندی کی مدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جماعت کے القدس کے لیے ترجمان محمد حمادہ کی غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے شہید رہنما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جماعت کے  شہید رہنما کے خاندان، فلسطینی قوم، عرب مسلمان عوام اورآزاد ضمیر لوگوں سے محمد حمادہ ابو ابراہیم کی اسرائیلی دشمن کی وحشیانہ بمباری شہادت کی تصدیق کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید مجاہد محمد حمادہ نے اپنی زندگی اپنی قوم ، یروشلم شہر اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں صرف کی۔ وہ 14 سال سے زائد عرصے تک گرفتار رہے۔ انہیں وفاء الاحرار معاہدے کےتحت 2011ء میں رہا کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button