مشرق وسطی

غزہ میں مزاحمتی افواج کا نیا میزائلی تجربہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مزاحمتی گروہوں نے غزہ کے ساحلی علاقے میں میزائل ٹیسٹ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ہفتے کی صبح غزہ کے ساحل سے سمندر کی جانب کئی میزائل داغے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تجربہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی مکمل تیاری کے اعلان اور صیہونی دشمن کو خبردار کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے گذشتہ چند برس کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور تکنیکی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے راکٹ، میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی میں تیزرفتار ترقی کی ہے جس کا عملی نمونہ گذشتہ سال کی جنگ میں دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مئی سن دو ہزار اکیس میں مزاحمتی افواج نے غزہ اور مسجد الاقصی پر صیہونی جارحیت کے جواب میں، تل ابیب سمیت سیکڑوں صیہونی شہروں اور بستیوں کو چار ہزار راکٹوں اور میزائلوں کا نشانہ بنایا اور غاصب صیہونی حکام کو جنگ بندی پر مجبور کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button