
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالم شٹر ڈاؤن پر کراچی میں بھی ہڑتال
شیعہ نیوز: کراچی کے بڑے بازار آج (پیر) کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بند ہیں، جو شہر کی تجارتی تنظیموں کی جانب سے دی گئی اپیل پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔
تجارتی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ شہر کے اہم تجارتی علاقے، بشمول سرفہ بازار، جوڑیا بازار، دوا بازار، میٹھا در اور قدیم شہر کے دیگر ہول سیل بازار آج کے لیے بند ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک جہاد اسلامی کی جانب سے غزہ میں امریکی سرپرستی میں غاصب اسرائیلی افواج کی جانب سے وحشیانہ بمباری اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی سمیت غزہ کو راکھ کا ڈھیر بنادینے کے خلاف آج عالمی سطح پر عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
جب کہ کراچی کے تاجر اتحاد، الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن اور دیگر تاجر آرگنائزیشن کی جانب سے مظلومین فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔