مشرق وسطی

غزہ پٹی میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے مشینی آلات غزہ پٹی میں پہنچنے کے بعد ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطین کے مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں ہیں-

فلسطینی ذرائع نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے علاقے مشرقی دیرالبلح میں صیہونی فوجیوں اور ڈیموکریٹ محاذ برائے آزادی فلسطین کی فوجی شاخ ” کتائب المقاومۃ الولطنیہ ” کے جوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

کتائب المقاومۃ الوطنیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجی اپنے مشینی آلات کے ہمراہ مشرقی دیرالبلح میں ساٹھ میٹر اندر تک گھس گئے تھے جس کے بعد استقامتی جوانوں نے صیہونی حکومت کے فوجیوں کا مقابلہ کیا ۔

بیان کے مطابق فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں صیہونی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔

ڈیموکریٹک محاذ کی فوجی شاخ نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ جوابی کارروائی فلسطینی عوام کے دفاع اور غاصبوں کی جارحیت کے مقابلے میں انجام پائی ہے ۔ المقاومۃ الوطنیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غاصبوں کو جارحیتوں اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھنے خاص طور سےمشینی آلات غزہ پٹی کے اندر لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ جس سے کسانوں اور ماہیگیروں کو نقصان پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button