پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
غواڑی پراجیکٹ کا ٹینڈر منسوخ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کرینگے، شیخ حسن جعفری
شیعہ نیوز: مرکزی امام جمعہ و الجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ غواڑی پاور پروجیکٹ کے کل 10 جولائی کو ہونے والے ٹینڈر کو ملتوی کیا گیا تو اس کے خلاف شدید مزاحمت اور بھرپور احتجاج کرینگے۔ یہ منصوبہ علاقے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے جس کے خلاف کسی بھی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ میڈیا کو جاری اہم بیان میں علامہ حسن جعفری نے کہا کہ میڈیا اور دیگر زرائع سے اطلاع مل رہی ہے کہ کچھ مفاد پرست عناصر اور اہم سیاسی شخصیات اس میگا منصوبے کو پھر ملتوی کرا کے بلتستان کی ترقی کو متاثر کرنا چاہتی ہیں، ہم ایسے عناصر کو مزید موقع نہیں دینگے۔ شیخ حسن جعفری نے کہا کہ میں چیف سیکریٹری اور گورنر سے رابطہ کرکے اپنی اور بلتستان کے عوام کے اس منصوبے کے خلاف کسی بھی سازش سے متعلق تحفظات اور شدید ردعمل کے بارے میں آگاہ کروں گا۔