پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فتنۂ نصیریت سے ملک میں جعفری تشیع کے مقابلے میں جعلی تشیع کو لایا جارہا ہے، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک بیداری امت مصطفٰی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنۂ نصیریت کے ذریعے ملک میں جعفری تشیع کے مقابلے میں جعلی تشیع کو لایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ عروۃ الوثقی کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں نصیریت کے فتنے کے حوالے سے تشیع کیخلاف منظم سازش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعفری تشیع کے مقابلے میں جعلی تشیع کو لایا گیا ہے۔ آج تشیع کو پرکھنے کا معیار موجود ہے کہ اگر امام جعفر صادقؑ کے دین کے کیساتھ مطابقت رکھےتو وہ حقیقی تشیع ہے اور اگر اس کی تعلیمات کے مطابق نہ ہو تو یہ جعلی شیعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امامؑ کی تعلیمات اصول کافی اور فروع کافی میں موجود ہیں کوئی جزئی مسئلہ نہیں جو موجود نہ ہو، ان کتابوں میں توحید اور نبوت کو پیش کیا گیا ہے، دین کے ارکان کو کس طرح سے پیش کیا اور نماز اور روزہ کو کس طرح سے پیش کیا اگر اس کے ساتھ کوئی دین مطابقت نہیں رکھتا وہ جعفری تشیع نہیں ہے بلکہ وہ جعلی تشیع ہے یہ ایم آئی سکس کی تشیع ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو چیز قرآن کے مطابق ہے وہ تشیع ہے اور جو برعکس ہے وہ سازشی عناصر کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادقؑ کے دور میں بھی بنو امیہ نے ایسی سازش کی تھی، جسے امامؑ نے ناکام بنا دیا تھا۔ آج پھر وہی سازش برطانیہ خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کر رہی ہے، یہ بنو امیہ سے زیادہ خونخوار ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں ایم آئی سکس کے ایجنٹوں کی جانب سے فتنۂ نصیریت کو ہوا دینے کیلیے قصر بتول امام بارگاہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے پاکستان کے تقریباً تمام ذاکرین اور علماء کرام نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button