دنیا
فرانس، لیون میں آتشزدگی 10 افراد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرانس کے شہر لیون میں سات منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
اس سات منزلہ عمارت میں آگ اتنے وسیع پیمانے پر بھڑک اٹھی تھی کہ فائربریگیڈ کی تقریبا ایک سو ستر گاڑیوں سے آگ پر قابو پایا گیا جبکہ فائربریگیڈ عملے کے دو افراد بھی آگ میں جھلس کر زخمی ہو گئے۔