دنیا

فرانس میں حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی

فرانس میں ایک مرتبہ پھر خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی گئی ہے لیکن تکفیریوں نے یہودیوں کی جانب سے دیا گیا اپنا ٹاسک مکمل کردیا اور مسلمانوں کو ایک ایسے معاملے میں الجھا دیا جو صدیوں سے طے شدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کر دیئے ہیں جس میں حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی گئی ہے۔خود کو صحابہ کا سپاہی کہنے والے کالعدم تکفیری سپاہ صحابہ کے دہشتگرد جو بھارتی ایجنسی را اور یہودیوں کے آلہ کار ہیں انہوں نے پاکستان میں بسنے والے لاکھوں عاشقان رسول ﷺ کو ایک ایسے معاملے میں الجھائے رکھا جس سے ان عاشقان رسول ﷺ کی توجہ اس طرف نہ جا سکے۔

واضح رہے کہ فرانس کے اس میگزین کی جانب سے 2015 میں بھی رسول اکرم حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس مین گستاخی پر مبنی خاکے شائع کیے گئے تھے جس پر پاکستان سمیت امت مسلمہ میں بھرپور رد عمل آیا تھا۔

پاکستان میں بسنے والے کروڑوںعاشقان رسول کا حکومت پاکستان کا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان اس گستاخی کے خلاف بھرپور سفارتی اقدامات کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کردے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button