دنیا

فرانس میں مسجد پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت 2 افراد زخمی

شیعہ نیوز : فرانس میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مسلمانوں اور اسلامی مقدسات کے خلاف آئے دن کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے۔

فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے سامنے فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

بریسٹ میں سہہ پہر ساڑھے چار بجے کار سوار نے مسجد کے سامنے کھڑے افراد پر فائرنگ کر دی۔ زخمیوں میں امام رشید ایل جے بھی شامل ہیں جنہیں رشید ابو حدیفہ بھی کہا جاتا ہے۔

فرانس کے وزیرداخلہ کرسٹوف کاسٹانر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، حملہ آور کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملک بھر کی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس کو تلاش کے دوران حملہ آور مردہ حالت میں مل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button