اسلامی تحریکیں

فلسطینیوں کو عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان پل نہیں بننے دیا جائے گا۔ حماس

شیعہ نیوز : سابق فلسطینی وزیر اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سینیر رہنما وصفی قبھا نے کہا ہے کہ عرب ممالک اور اسرائیل فلسطینی قوم کو باہمی تعلقات کے لیے پل بنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر فلسطینیوں کو عربوں اور اسرائیلیوں کے درمیان پل نہیں بننے دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کی میزبانی میں ہونے والی نام نہاد مشرق وسطیٰ اقتصادی خوش حالی کانفرنس کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحرین کانفرنس قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔ اس کا مقصد فلسطینی قوم کے حقوق حل کرنا نہیں بلکہ فلسطینیوں کے اصل مطالبات اور دیرینہ حقوق کی نفی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم آزادی کےحصول تک مزاحمت اور قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ فلسطینی قوم کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطینی قوم عربوں اور اسرائیلیوں کےدرمیان دوستی کے ڈھونگ قبول نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ منامہ میں امن برائے معیشت کے عنوان سے ایک نام نہاد ورکشاپ جاری ہے جس میں مختلف عرب اور خلیجی ممالک شرکت کررہے ہیں۔ فلسطینی قوم نے مجموعی طورپر منامہ کانفرنس کو ایک گھناؤنی چال اور سازش قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔یہ کانفرنس امریکا کے مطالبے پربلائی گئی ہے جس میں فلسطینیوں ، مصر، اردن اور لبنان کے لیے مجموعی طورپر 50 ارب ڈالر کی رقم جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button