فلسطینی شہادت پسندوں کی تل ابیب کے قریب زبردست کارروائی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہادت پسندوں نے کل رات تل ابیب کے قریب کارروائی کے دوران 10 صہیونیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہادت پسندوں کی کارروائي میں 3 صہیونی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونیوں کے خلاف یہ کارروائي تل ابیب کے مشرق میں کفرسابا کے قریب العاد قصبہ میں کی گئي۔ اس کارروائي ميں زخمی ہونے والے بعض صہیونیوں کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے تل ابیب میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
عبری اخبار ید یعوت کے مطابق صہیونیوں کے خلاف العاد علاقہ میں چند مقامات پر کارروائی کی گئي جس کے نتیجے میں 3 صہیونی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی بری فوج اور فضائیہ کے اہلکار ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ شہادت پسند فلسطینیوں کی تلاش کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسجد الاقصی پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کے جواب میں فلسطینیوں نے شہادت پسندانہ دفاعی حملوں کا آغاز کردیا ہے۔