مشرق وسطی

فلسطینی شہادت پسندوں کی تل ابیب کے قریب زبردست کارروائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے نزدیک ہونے والی کارروائیوں پر، جن میں 3 صیہونی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، حماس اور جهاد اسلامی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق جهاد اسلامی کے سیاسی دفتر کے اعلی عہدیدار محمد حمید نے کہا ہے کہ  مسجدالاقصی ہماری ریڈ لائن ہے اور اسرائیلی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونیوں کی جانب سے اس پر یلغار کا رد عمل سامنے آیا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی اس کارروائی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رد عمل قدس کے غاصبوں کی جانب سے جاری جارحیت کا جواب ہے اور مسجدالاقصی کی بے حرمتی اور اس پر حملے کا جواب دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ کل رات مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے نزدیک واقع العاد علاقے میں شہادت پسندانہ کارروائی ہوئی۔

یہ آپریشن ایک فلسطینی شہری کی جانب سے چاقو سے انجام دیا گیا جس میں 9 صیہونی زخمی ہوئے۔

صیہونی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں 3 افراد کی ہلاکت کی خبر دی جبکہ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ چاپڑ سے کیا گیا تھا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ چاقو کا استعمال کیا گیا تھا۔

عبرانی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور پولیس اس کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہی تھی۔ کچھ ذرائع نے حملہ آوروں کی تعداد دو بتائی ہے۔ اسرائیل پلیس نے العاد کے باشندے صیہونیوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے چاقو کے ساتھ بندوق کا بھی استعمال کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button